۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ نوروز عالم عید فطرت ہے جب روے زمین پر آمد بہار کی صورت میں حیات نو کے دوبارہ آثار نمایاں ہوتے ہے زمین اپنی سالانہ گردش مکمل کرکے برج حمل میں داخل ہوتی ہے یہ لمحہ نظام شمسی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے علامت آمد بہار، شمسی سال نو اور متعدد تاریخی واقعیات کے ساتھ منصوب نورو زعالم کے موقع پر دنیاے بشریت کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم بشریت کی امن و سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کی۔

ایرانی قوم و قیادت کو انکے نئے سال پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے انقلاب اسلامی کی سربلندی اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای صحت و سلامتی اور عمر درازی کی دعا کی۔

آغا حسن نے کہا کہ نوروز عالم عید فطرت ہے جب روے زمین پر آمد بہار کی صورت میں حیات نو کے دوبارہ آثار نمایاں ہوتے ہے زمین اپنی سالانہ گردش مکمل کرکے برج حمل میں داخل ہوتی ہے یہ لمحہ نظام شمسی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

آغا صاحب نے نوروز عالم کے ساتھ خصوصی وابستگی رکھنے والے وابستگان ولایت و امامت سے تاکید کی کہ وہ اس روز زیادہ سے زیادہ عبادت الٰہی انجام دے اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .